لاہور : وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ کہ عمران خان نے بھارتی پائلٹ دے کر مودی کےدونوں گالوں پرطمانچہ مارا، مودی سےکہوں گا شرم ہے تو سیاست چھوڑ کر دوبارہ چائے کا کھوکھا لگالو۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اللہ نےپاکستان کوعزت دی، ہم نے مودی سرکار کو پیغام دے دیا جنگ کرو گے تو جواب ملےگا، مودی سے کہوں گاشرم ہے تو سیاست چھوڑ کر دوبارہ چائے کا کھوکھا لگالو۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا عمران خان نے بھارتی پائلٹ دے کر مودی کےدونوں گالوں پرطمانچہ مارا، پاک فضائیہ کےحسن صدیقی کوسلام پیش کرتےہیں، عمران خان نے بھارتی پائلٹ چھوڑ کر صلاح الدین ایوبی کی یاد تازہ کردی۔
عمران خان نے بھارتی پائلٹ چھوڑ کر صلاح الدین ایوبی کی یاد تازہ کردی
صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا ہم میں اتفاق اوراتحاد ہوناچاہیے، پاکستان نے بھارت کا پائلٹ چھوڑا، بدلےمیں قیدی کی لاش ملی، پاکستان ذمہ دارملک جبکہ بھارت غیرذمہ دارملک بن کرسامنےآیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت اوآئی سی میں جاتاہےاورمسلمانوں کوحقوق دینے کو تیار نہیں۔
مزید پڑھیں : عمران خان کی قیادت میں بھارت کو فتح یاب نہیں ہونے دیں گے، فیاض الحسن چوہان
اس سے قبل پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا تھا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے بھارتی پائلٹ کے جانے سے طوفان آ جائے گا، وزیراعظم عمران خان نے امن کا پیغام دیا ہے، وہ پاکستان کے ہیرو ہیں، عمران خان کی قیادت میں بھارت کو فتح یاب نہیں ہونے دیں گے، مودی کوبتا دیا وفا کرو گے وفا کریں گے، جفا کرو گے جفا کریں گے۔
خیال رہے 27 فروری کو پاک فضائیہ نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 2 بھارتی طیارے مار گرائے تھے اور ایک بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کرلیا تھا۔
گذشتہ روز پاکستان کی جانب سے ابھی نندن کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا تھا۔