لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثےپرپوری قوم سوگوار ہے، سانحےکےباعث ملک میں عیدسادگی سےمنائی جائے گی اور حکومت تمام متاثرین کےنقصانات کا ازالہ کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا کہ طیارہ حادثےپرپوری قوم سوگوار ہے، ہرپاکستانی شہدا کے ورثا کے غم میں شریک ہے، اللہ سوگوارخاندانوں کوصدمہ برداشت کرنےکی ہمت دے۔
سانحےکےباعث ملک میں عیدسادگی سےمنائی جائے گی، وزیراعظم کی ہدایت پرانتظامیہ متاثرین کوہر ممکن سہولت دےرہی ہے، متاثرہ گھروں کےرہائشیوں کومتبادل مقامات پرمنتقل کیاجارہاہے، حکومت تمام متاثرین کےنقصانات کا ازالہ کرے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور سے آنے والا طیارہ کراچی ایئرپورٹ کے قریب آبادی پر گر کر تباہ ہو گیا تھا، جس میں 97 افراد جاں بحق ہوئے، حادثے میں بینک آف پنجاب کے سربراہ سمیت 2 افراد معجزانہ طور پر بچ گئے، 97 میں سے اب تک صرف 19 افراد کی شناخت کی جا چکی ہے۔
پی آئی اے کےطیارے میں 99مسافر اور 8 کریو ممبر سوار تھے ،حادثے کے شکار طیارے کا بلیک باکس بھی مل چکا ہے، سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ نے بلیک باکس اور طیارے کا کچھ حصہ اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔