لاہور: وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار نے ایک ٹکے کی منی لانڈرنگ نہیں کی، ان کا مقابلہ اپوزیشن سے نہیں ہوسکتا، انھوں نے وہ کام کئے ہیں جو گزشتہ حکومتوں نےنہیں کئے، سوا سال کی کارکردگی دیکھیں تو ان کو وسیم اکرم پلس کہاجاسکتا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا سابقہ حکومت نے پاکستان کو21ارب کا خسارہ دیا، اب معاملات سرپلس کی طرف گامزن ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے60 فیصد اخراجات میں کمی کی اور ایک سال میں ساڑھے10ارب روپے کا قرضہ واپس کیا گیا۔
وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کے بطور وزیراعلیٰ 8کیمپ آفسز تھے اور ان کے رشتےداروں کیلئے2ہزاراہلکار تعینات تھے جبکہ عثمان بزدار کا لاہور میں بطوروزیراعلیٰ ایک بھی کیمپ آفس نہیں، عثمان بزدار نے وہ کام کئے ہیں جو گزشتہ حکومتوں نےنہیں کئے، پہلی بار عثمان بزدار کے دور حکومت میں75ارب کی آمدن ہوئی۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا مہمان نوازی کی مد میں شہبازشریف دور میں 11کروڑ روپے مختص تھے، ن لیگ ،پی پی کےنام نہاد سیاسی رہنماؤں نے سرکاری زمینوں پر قبضہ کررکھا تھا، طلال چوہدری ، دانیال عزیز، جاوید لطیف جیسے لوگ سرکاری زمینوں پر قابض تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں نعرے لگتے تھے کہ جنوبی پنجاب کو نظرانداز کیاجاتا ہے ، پہلی بار جنوبی پنجاب کےلئے ہماری حکومت نےبجٹ مختص کیا ، عثمان بزدار حکومت نے 35فیصد ترقیاتی بجٹ جنوبی پنجاب کیلئے مختص کیا اور پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار 36بل منظور ہوئے جو پہلے کبھی نہیں ہوئے۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ موڈیز نے بھی کہا پاکستان کی معیشت مستحکم ہورہی ہے، پنجاب میں پہلےسال میں ہی سیاحت،زرعی لیبر ،صنعتی پالیسی منظور ہوئی جبکہ پنجاب واٹر ، فاریسٹ پالیسی بھی پہلے سال ہی منظور ہوئی۔
فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ عثمان بزدار نےایک ٹکہ منی لانڈرنگ نہیں کی انکامقابلہ اپوزیشن سےنہیں ہوسکتا، پنجاب میں 9میں سے 6اسپتال جنوبی پنجاب بنائے جارہےہیں، سوا سال کی کارکردگی دیکھیں تو عثمان بزدار کو وسیم اکرم پلس کہاجاسکتا، ان کی قیادت میں 104فیصد ٹیکس کلیکشن ہوئی ، فیاض الح
انھوں نے کہا کہ شریف خاندان کی شوگرملز پر اب تک اربوں روپے واجب الادا ہیں، دسمبر2019تک 15سوکلومیٹر تک کی سڑکیں مکمل ہوجائیں گی ، کاشت کاروں کے براہ راست فائدے اور مڈل مین کاکردار ختم کرنے کیلئے منڈیاں لگیں گے۔
وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ شہبازشریف 1200ارب روپے کا مقروض پنجاب چھوڑ کر گئے تھے ،عثمان بزدارکی قیادت میں پنجاب پہلی سہ ماہی میں 175ارب روپے کا سرپلس دے رہاہے، وزیراطلاعات بنا ہوں اب میری اسٹریٹجی مختلف ہوگی ، اپوزیشن سے ان کی پچ پر جاکر کھیلیں گے۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی دو کمزوریاں ہیں، سوجی کا حلوہ اور نوٹوں کا جلوہ جبکہ نوازشریف اور شہبازشریف کے 2شوق ہیں۔