اتوار, جنوری 19, 2025
اشتہار

واحد عمران خان کی حکومت میں فضل الرحمان بے روزگار ہیں، فیاض الحسن چوہان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا مولانا فضل الرحمان نے کوئی حکومت نہیں چھوڑی جس کےاتحادی نہ رہے ہوں،عمران خان کی حکومت  میں فضل الرحمان بے روزگارہیں، ریفرنسزبھی آئیں گےاور گرفتاریاں بھی ہوں گی،کوئی قانون سےبالاتر نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا مولانافضل الرحمان نے بھی آئین وقانون سے بغاوت کی ہے، یہ وہی ہیں جو73کے آئین میں74کرپشن کی اقسام نکالتے ہیں، فرعون بھی کہتاتھاکسی کی کیاجرات جومجھ سےسوال پوچھے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا فضل الرحمان کاصرف ایک ہی کام ہے، ن لیگ کاپیغام پی پی کوپہنچناہے، فضل الرحمان نے کوئی حکومت نہیں چھوڑی جس کے اتحادی نہ رہیں، واحد عمران خان کی حکومت میں فضل الرحمان بے روزگار ہیں۔

- Advertisement -

انھوں نے کہا مولانافضل الرحمان نےبھی لوٹ مارمیں ہاتھ دھوئےہیں، ریفرنسز بھی آئیں گے اورگرفتاریاں بھی ہوں گی، کوئی قانون سے بالاتر نہیں،سب کا احتساب ہوگا۔

ریفرنسز سے  گھبرانے والا نہیں ہوں، مولانا فضل الرحمان


یاد رہے جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف جتنے ریفرنسز بنانے ہیں بنالیں، واضح کردوں کہ ریفرنسز سے  گھبرانے والا نہیں ہوں، انصاف کے قتل کرنے والوں سے انصاف کی توقع نہیں، اگر کسی نے جرات کی تو انکے ریفرنسز انکے منہ پر ماروں گا۔

انھوں نے کہا تھا فیصلہ کیا ہے کہ جون کے آخر میں آل پارٹی کانفرنس بلائی جائے گی، اب وقت آگیا ہے کہ عوامی مسائل کے لئے میدان میں اترنا ہوگا۔

وزیر اعظم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے جے یو آئی ف کے سربراہ کا کہنا تھا کہ رات گئے خطاب کرنے کی وجہ سمجھ نہیں آئی، وزیر اعظم کو اپنے الفاظ پر کنٹرول نہیں ہے، خطاب کو بھی سینسر کرنا پڑا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں