لاہور : وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ عمران خان کاکارنامہ ہے، انہوں نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا، بلاول بچہ ہے،عقل کا کچا ہے، اس کے پیچھے آصف زرداری ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آئی ایم ایف کے پاس جائے بغیر مالی بحران ٹل گیا، عمران خان کا کارنامہ ہے، انہوں نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا، عمران خان کی انتھک محنت کو دیکھتے ہوئے کسی وزیر نے چھٹی نہیں کی۔
[bs-quote quote=” عمران خان کاکارنامہ ہے، انہوں نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ سندھ میں نائب قاصد کے اکاؤنٹ سے اربوں مل رہے ہیں، نوازشریف نے ڈالر سے متعلق بڑھک ماری ، نوازشریف کے پہلے 100 دن میں ڈالر 108 روپے تک گیا، انھوں نے کہا میری اجازت کے بغیر ڈالر ہلتا نہیں تھا، اس کا مطلب ہے کہ ڈالر جو مہنگا ہوا وہ ان کی مرضی سے ہوا۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا اپوزیشن لیڈرکافرض بنتا ہے، وہ روز آئے اور اپنی تنخواہ ملنے کا حق ادا کرے، حمزہ شریف کا کام لوٹ مار کرنا،عدالت کے باہر غنڈہ گردی نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ 100دن میں وفاق اور پنجاب میں چیک اینڈ بیلنس نظر آیا، ماضی میں ذاتی کاروبار کے لیے غیرملکی دورے کیے گئے۔
مزید پڑھیں : وزیرِاعظم اس ملک کی چوروں سے جان چھڑائیں گے،فیاض الحسن چوہان
بلاول کے حوالے سے فیاض الحسن چوہان نے کہا بلاول بچہ ہے،عقل کاکچاہے،اس کےپیچھےآصف زرداری ہیں۔
یاد رہے چند روز قبل صوبائی وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے سیاست میں کرپشن کو فروغ دیا، لیکن اب نواز شریف اور آصف زرداری کی لوٹ مار ختم ہوئی۔
انھوں نے کہا تھا کہ وزیرِاعظم اس ملک کی چوروں سے جان چھڑائیں گے، اس لیے عمران خان کی قیادت میں حکومت لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہی، اور حکومت کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں۔
اس سے قبل بھی فیاض الحسن چوہان نے شریف برادران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ خادم اعلیٰ نے بڑھکیں بہت ماریں، لیکن دس سال میں مسائل حل نہیں کرسکے، ماضی میں 270 ارب روپے اورنج ٹرین پرلگ جاتا تھا، مگر تعلیم کا بجٹ 100ارب سےکم تھا۔