ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

‘2 سال میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 سے 3 ارب ڈالر تک لانا پی ٹی آئی حکومت کی اہم کامیابی’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ 2 سال میں انتھک محنت اور جدوجہد سے تمام شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 سے 3 ارب ڈالر تک لانا پی ٹی آئی حکومت کی اہم کامیابی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی قیادت میں 2 سال مکمل ہونے پر وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے قوم کومبارکباد دیتے ہوئے کہا انتھک محنت ،جدوجہد سے تمام شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں اور پاکستانی معاشی وانتظامی فرنٹ پرصلاحیتوں کا اعتراف عالمی سطح پرکیا گیا۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 20 سے 3 ارب ڈالر تک لانا اہم کامیابی ہے، پی ٹی آئی حکومت نے 5000 ارب روپے کے قرضے واپس کیے، ماضی میں حکومتیں قرضے لینےکی پالیسی پرگامزن تھیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ حکومت نے 2سال میں اسٹیٹ بینک سےایک روپیہ قرض نہیں لیا اور مشکل حالات کےباوجودکوروناکیخلاف 1240 ارب کا ریلیف پیکج دیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام کےذریعےسب سے بڑا ریلیف پیکج متعارف کرایا، احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت 145ارب تقسیم کئےگئے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نیب نے بھی 363 ارب سے زائد ریکوری کرکےخزانے میں جمع کرائی، وزیراعظم کا ویژن قومی اداروں کوسیاسی اثرورسوخ سے آزاد کرنا ہے، آزاد،مستحکم ادارے ہی پاکستان کوترقی کی راہ پر آگے لے جا سکتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں