اشتہار

کراچی میں کچرا کچرا ہو رہا ہے: فیاض الحسن چوہان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب کے وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ کراچی میں کچرا کچرا ہو رہا ہے، پنجاب سے 18 لاکھ ٹن کچرے کا صفایا کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر کالونیز فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے 52 ارب اخبارات پر لگا کر اپنے آپ کو خادم اعلیٰ شو کروایا، عثمان بزدار نے ثابت کر دیا وہ وسیم اکرم پلس ہیں۔ عثمان بزدار نے اپنی تشہیر نہیں کی خاموشی سے کام کیا، 20 اضلاع میں سوا 7 لاکھ مالیت کا انصاف کارڈ دیا گیا۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو بیوقوف بنانے والے نام نہاد خادم اعلیٰ نے کچھ نہیں کیا، آئندہ مالی سال میں 36 اضلاع میں صحت انصاف کارڈ دیں گے، 35 فیصد بجٹ جنوبی پنجاب میں لگے گا۔ عثمان بزدار نے ہر محکمے میں اصلاحات کی ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار نے ایک سال میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، مریم نواز نے نیب کو بتایا ان کے دادا نے شیئرز ان کو منتقل کیے۔ شریف خاندان نے دو نمبریاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ نام نہاد حکومت کے 2 شوق تھے، سڑک اور کرپشن کی چھنک۔

فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ پنجاب سے 18 لاکھ ٹن کچرے کا صفایا کیا گیا، کراچی میں کچرا کچرا ہو رہا ہے۔ زرعی زمین پر ہاؤسنگ سوسائٹی پر پابندی لگائی گئی، 36 اضلاع میں پولیس خدمت مراکز قائم کیے گئے۔ نادہندہ کمپنیوں سے سوا 2 ارب کی ریکوری کی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا دشمن بھارت برسات کے موسم میں پانی چھوڑتا ہے، پراپرٹی ٹیکس کی کلیکشن میں ایک ارب کا اضافہ ہوا ہے۔ جنگلات میں ایک کروڑ سے زائد پودے لگائے گئے۔ 157 ایکڑ زمین مذاہب کے نام پر قبضہ کی گئی تھی، اسے واگزار کروالیا۔ معذور افراد کے لیے ہم قدم پروگرام شروع کیا گیا، بے روزگار افراد کے لیے احساس پروگرام شروع کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں