ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

‘وزیراعظم کے استعفے کی خواہش ن لیگ کو چین نہیں لینے دے رہی’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا کہوزیراعظم کے استعفے کی خواہش ن لیگ کوچین نہیں لینےدے رہی، شوباز شریف کو دن میں تارے نظر آئے ہوئے ہیں ، انھوں نے ’’فسادی‘‘ مارچ کے قریب بھٹکنا بھی گوارا نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم کے استعفے کی خواہش ن لیگ کوچین نہیں لینےدےرہی، ایسی خواہش پرغالب کاشعرصادق آتاہے، ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پر دم نکلے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شوباز شریف کو دن میں تارے نظر آئےہوئےہیں، مریم اورنگزیب دن میں خواب دیکھ رہی ہیں، صدر ن لیگ نے ’’فسادی‘‘ مارچ کے قریب بھٹکنا بھی گوارا نہیں کیا اور مریم اورنگزیب کی ’’فسادی‘‘مارچ کی کامیابی کی امید خام خیالی ہے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔

مزید پڑھیں : فضل الرحمان کا آزادی مارچ بربادی مارچ بن جائے گا، فیاض الحسن چوہان

یاد رہے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو دبانے کے لیے آزادی مارچ کیا جارہا ہے، مولانا کے آزادی مارچ کا فائدہ بھارت کو ہوگا، خادم رضوی کی طرح مولانا فضل الرحمان کا سافٹ ویئر بھی تبدیل ہوگا، مولانا صاحب کے دھرنے کو روکنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ مدارس اورمساجد اسلام کا قلعہ ہیں، والدین بچوں کو مدارس میں پڑھنے کے لیے بھیجتے ہیں، والدین اپنے بچوں کو مولاناصاحب کے لیے نہیں بھیجتے، مولانا صاحب کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے، وہ مفاد پرست لیڈر ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں