ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

کورونا سے جاں بحق ہونے والے صحافی کو 10 لاکھ روپے ریلیف فنڈ دینے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب حکومت نے صحافیوں اور میڈیا ہاؤسز کے لئے ریلیف پیکیج کا اعلان کردیا، پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ کورونا سے جاں بحق ہونے والے صحافی کو 10 لاکھ جبکہ صحافی کی بیوہ کو تاحیات 10ہزار ماہانہ پنشن دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافتی برادری کے لئے کوروناوائرس سے متعلق پیکج لارہے ہیں، میڈیاہاؤسز،اخبارمالکان کوایڈوائزری بھیجیں گے، امیدہےمیڈیاہاؤسز،پرنٹ میڈیاکےمالکان حکومت سےتعاون کریں گے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس کیخلاف جنگ لڑنےوالےصحافیوں کیلئےپیکج لائے ہیں، کوئی صحافی کوروناوائرس سےجاں بحق ہوا تو 10 لاکھ روپے ریلیف فنڈدیاجائے گا، کورونا سے جاں بحق صحافی کی بیوہ کو تاحیات پنشن 10ہزار روپے دی جائے گی جبکہ ، کوروناوائرس سےمتاثر صحافی کو ایک لاکھ روپےریلیف فنڈ دیا جائے گا۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اخبارفروش یونین کوکل سےحفاظتی سامان مہیا کریں گے ، 18 ارب کےٹیکس چھوٹ کی مدمیں میڈیاہاؤسزکوبھی ریلیف دیا جائے گا، راناعظیم اور دیگرنمائندگان نے ٹیکس چھوٹ سےمتعلق درخواست دی تھی، میڈیاہاؤسز کوٹیکس چھوٹ کےتحت16فیصدتک رعایت ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اگلے20سے22دن بہت خطرناک ہیں، خاص تعدادسےمتعلق کہاجاسکتاہےوہ کوروناوباکوآسان لےرہےہیں، عوام سےگزارش ہے20 سے 25 دن بہت سنجیدہ ہیں، عوام کو خود کو مزید پابندکرنےکی ضرورت ہے ، عوام کونقصان پہنچےایسےاقدام پرسمجھوتانہیں ہوگا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ڈیڑھ ماہ سےکوشش کی سیاست نہ کریں،اپوزیشن کو ساتھ لیکرچلیں، اپوزیشن سےگزارش ہےکوروناکیخلاف فنڈکوئی وزیراعظم کاذاتی نہیں،کوروناوائرس کیخلاف فنڈپورےریاست کے عوام کا ہے، شہبازشریف نے واپس آکرالگ فنڈقائم کردیا،ایک ٹکاکسی نےفنڈنہیں دیا۔

پنجاب کے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 72 لاکھ خاندانوں میں فی کس12ہزارروپےتقسیم کئے جائیں گے، ہرادارہ اپنا اپنا کردار ادا کررہاہے، 25 اپریل کو چینی، آٹا بحران سے متعلق فائنل رپورٹ آئے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں