ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پنجاب حکومت کا پچھلی حکومت کے اچھے پروجیکٹس ختم نہ کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پنجاب حکومت نے مسلم لیگ (ن) کے شروع کردہ اچھے پروجیکٹس ختم نہ کرنے کا اعلان کر دیا، صوبائی وزیرِ اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں اورنج لائن ٹرین سمیت دیگر منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پنجاب کے وزیرِ اطلاعات نے کہا ’پنجاب کابینہ میں آج اہم فیصلے کیے گئے ہیں، کابینہ نے فیصلہ کیا کہ پرانی حکومت کے اچھے پروجیکٹس کو ختم نہیں کیا جائے گا۔‘

انھوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر پنجاب پولیس کو غیر سیاسی بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، ڈیڑھ ماہ میں کمیشن تمام سفارشات وزیرِ اعلیٰ کو پیش کرے گا، پنجاب پولیس کو خیبر پختونخوا پولیس کی طرح غیر سیاسی کیا جائے گا۔

[bs-quote quote=”پنجاب کابینہ نے ایک ماہ کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کر دیا” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ڈیم فنڈز سے متعلق اہم فیصلوں سمیت پنجاب کابینہ نے ایک ماہ کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں دینے کا بھی اعلان کیا ہے، ڈیم بناؤ تحریک میں پنجاب کابینہ نے وزیرِ اعظم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم نے 100 روزہ پروگرام کے لیے ہمیں ٹاسک دیا، کفایت شعاری مہم کو افسر شاہی پر بھی لاگو کیا جائے گا، کمیٹی تعین کرے گی کہ کس افسر کے پاس کتنی گاڑیاں ہیں۔


یہ بھی پڑھیں:  دھاندلی کے خلاف تحقیقاتی کمیشن بننے تک کوئی کام نہیں کرنے دیں گے: شہباز شریف


انھوں نے سابقہ دو حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ’گزشتہ 10 سالوں میں بیڈ گورننس کی انتہا کی گئی، وقت کے ساتھ ساتھ گزشتہ حکومت کی کرپشن سامنے لاتے رہیں گے۔‘

بلدیاتی نظام کے حوالے سے پنجاب کے وزیرِ اطلاعات کا کہنا تھا کہ صوبے میں ایک مضبوط بلدیاتی نظام کے قیام کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں، اس معاملے کو علیم خان دیکھ رہے ہیں جب کہ انتظامی بنیادوں پر صوبۂ جنوبی پنجاب بنانے کے لیے بھی کام کیا جا رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں