بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

خادم اعلیٰ کی خدمت کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے ہیں، وزیراطلاعات پنجاب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ خادم اعلیٰ کی خدمت کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے ہیں، سابق حکومت کے دیگر کرپٹ عناصر بھی جلد جیل میں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا آشیانہ کرپشن اسکینڈل کی تحقیقات تو نیب میں جاری تھیں، شہبازشریف صاف پانی کرپشن کیس میں نیب میں پیش ہوئے اور آشیانہ کرپشن کیس میں سوالات کاجواب نہ دےسکے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کوآشیانہ کرپشن اسکینڈل میں گرفتارکیاگیا، حکومت واضح کہہ چکی ہےاحتساب سب کاہوگا، گرفتار فواد حسن فواد اور دیگر نے ان کی ساری داستانیں بتادی ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہبازشریف کونیب نےگرفتارکیااورنیب ایک آزادادارہ ہے، جس چوراورڈاکوکوبھی پکڑیں گےوہ یہی کہےگاسیاسی انتقام ہے، 36 ارب ڈالر پاکستان پر خرچ کیے گئے وہ کہاں گئے، پی آئی اے جیسے اداروں کی صورتحال عوام کے سامنے ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خادم اعلیٰ کی خدمت کےثمرات ملناشروع ہوگئےہیں، سابق حکومت کےدیگرکرپٹ عناصربھی جلدجیل میں ہونگے، عوام کو خوشخبریاں ملنے کا موسم شروع ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں :کرپشن کیس: نیب نے شہبازشریف کو گرفتار کرلیا

یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو( نیب) نے آشیانہ کمپنی کیس میں مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو گرفتار کرلیا ہے۔

رجمان نیب کا کہنا ہے کہ شہبازشریف پرغیرقانونی ٹھیکےدینےکےالزامات ہیں،  انھیںکل احتساب عدالت میں پیش کیاجائےگا جبکہ شہبازشریف کی گرفتاری سےمتعلق اسپیکرقومی اسمبلی کوآگاہ کردیاگیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں