تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

اپوزیشن کو ایسے جھٹکے تین سال تک ملتے رہیں گے، فیاض الحسن چوہان

لاہور: پنجاب کے وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نیب سے قربت نے مسلم لیگ ن کی قیادت کو حواس باختہ کردیا ہے، اپوزیشن کو ایسے جھٹکے آئندہ تین سال تک ملتے رہیں گے۔

احسن اقبال کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ہر کام میں روڑے اٹکانے والی اپوزیشن آج شفافیت کے دعوے کررہی ہے، مسلم لیگ ن ملک کو قرضوں اور تباہی کے دہانے پر چھوڑ کر فرار ہوگئی۔

اُن کا کہنا تھاکہ ’آج ترقی کی سیڑھیوں پر چڑھتا ہوا پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت کی نیندیں حرام کررہا ہے، احسن اقبال معاشی اعداد و شمار جاری کرنے سے پہلے اپنے باتوں کو یاد کرلیں تو بہتر ہوگا‘۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھاکہ ’معاشی اعداد و شمار جاری کرنے والے یاد رکھیں کہ آج پاکستان پہلی بار اقوامِ عالم میں سر اٹھا کر کھڑے ہونے کے قابل ہوا ہے، بہتر سفارت کاری کی بدولت پاکستان گرے لسٹ سے نکلنے کے قریب تر ہے‘۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ سڑکوں، پلوں کی سیاست کرنے والوں نے عوام کی ضروریات کو یکسر نظر اندازکیا، وزیر اعظم عمران خان  کی قیادت میں ریور راوی فرنٹ سٹی کی تعمیرانقلابی منصوبہ ہے،اپوزیشن بےغم رہے، ایسے جھٹکے آئندہ 3 سال بھی انہیں ملتے رہیں گے۔

احسن اقبال کا عمران خان سے استعفے کا مطالبہ

قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے مطالبہ کیا کہ عمران خان اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے وزیراعظم کے عہدے سے مستعفیٰ ہوجائیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مہنگائی کاعذاب آچکاہے، حکومت نےتاریخ کےسب سےزیادہ قرضےلیے،2سالوں میں سب سےزیادہ قرضےلیےگئے،سوال یہ ہے کہ 5ہزار ارب روپےکہاں چلے گئے؟۔

اُن کا کہنا تھا کہ آج صورت حال یہ ہے کہ حکومت کے پاس یونیورسٹیوں کو دینے کیلئے 10 ارب روپے نہیں ہیں، دیا میر بھاشا ڈیم کیلئے 28 ارب درکار تھے مگر  بجٹ میں صرف 16 ارب روپے مختص کیے گئے، بجٹ کےاندر12ارب کا شارٹ فال ہے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار کاروبار بند ہورہے ہیں، پچھلے دو سالوں میں تاریخ کا سب سے بڑا شٹ ڈاؤن ہوا اور کئی لوگوں نے اپنے کاروبار مستقبل بنیادوں پر بند کیے، جھوٹی تختیاں لگانے سے حکومت کچھ نہیں کرسکتی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی تاریخ میں پہلی کبھی گندم غائب نہیں ہوئی، آج صورت حال یہ ہے کہ لوگ آٹے کے حصول کے لیے در در ٹھوکریں کھا رہے ہیں، مسلم لیگ ن 52روپےچینی چھوڑکرگئی تھی، اب چینی کی قیمت دگنی ہوچکی ہے، حکومت نے دعوے کیے مگر اب تک چینی کی قیمت کو کم نہیں کیا گیا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ’ان کی خواہش وزیر اعظم بننا تھی کیونکہ انہیں حکومت چلانی نہیں آتی،  وزیراعظم کاعہدہ لیکر 22 کروڑ عوام  سے  جینے  کا حق  بھی  چھین  لیا، لاکھوں نوجوانوں سےروزگار کے مواقع چھین لیےگئے اور سرمایہ دار حکومت اور پالیسیوں پر یقین نہیں کررہے، جس ملک کی کرنسی روزانہ گھٹےگی وہاں سرمایہ کاری کون کرے گا، اب بھی وقت ہے کہ عمران خان صاحب عوام کو دھوکا نہ دیں، پی ٹی آئی2 سال میں معیشت نہ اٹھاسکی توآئندہ50سال میں بھی نہیں اٹھاسکتی لہذا عمران خان صاحب استعفیٰ دیں اوراپنی غلطیوں کااعتراف کریں۔

Comments

- Advertisement -