لاہور: وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عمران خان کی قیادت میں بھارت کو فتح یاب نہیں ہونے دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے بھارتی پائلٹ کے جانے سے طوفان آ جائے گا۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے امن کا پیغام دیا ہے، وہ پاکستان کے ہیرو ہیں۔
وزیراطلاعات پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں بھارت کو فتح یاب نہیں ہونے دیں گے۔
فیاض الحسن چوہان کا مزید کہنا تھا کہ مودی کوبتا دیا وفا کرو گے وفا کریں گے، جفا کرو گے جفا کریں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واہگہ بارڈر بھارتی حکام کے حوالے کیا تھا۔
پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت پائلٹ ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کر دیا
واضح رہے کہ 27 فروری کو پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی مگ 21 طیارے کو مار گرایا تھا اور اس کے پائلٹ ونگ کماندر ابھی نندن کو پاک فوج کے جوانوں نے مشتعل ہجوم سے بچایا اور گرفتار کرلیا تھا۔