ہفتہ, نومبر 9, 2024
اشتہار

فضل الرحمان کا بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی تجویز ماننے سے انکار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی تجویز ماننے سے انکار کر دیا۔

ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ متحدہ گرینڈ اپوزیشن بنانے کی تیاریاں اور جے یو آئی (ف) اور پی ٹی آئی میں قربت کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ گرینڈ اپوزیشن بنانے کا مقصد حکومت کو ٹف ٹائم دینا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی تجویز قبول نہیں کی کیونکہ انہیں پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت سے بات چیت پر تحفظات ہیں۔

- Advertisement -

جے یو آئی (ف) نے پی ٹی آئی وفد سے بانی پی ٹی آئی کی گارنٹی مانگی تھی۔ سینئر پی ٹی آئی رہنما نے حال ہی میں بانی سے جیل میں ملاقات کی اور بعد میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی۔

مولانا فضل الرحمان کو بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی تجویز دی گئی تھی کہ وہ محمود اچکزئی اور اختر مینگل کے ہمراہ اڈیالہ جیل میں ملاقات کریں تاہم پی ٹی آئی کی خواہش پر مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کیلیے کامران مرتضیٰ کو نامزد کیا۔ بانی سے ملاقات کیلیے عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مولانا فضل الرحمان کو پی ٹی آئی کی ریلی میں بھی شرکت کی تجویز دی گئی لیکن انہوں نے دعوت قبول نہیں کی۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے کچھ روز کیلیے سیاسی سرگرمیوں سے کنارہ کشی کا فیصلہ کیا اور نجی دورے پر برطانیہ پہنچے۔ وہ قریبی دوستوں کے اصرار پر لندن میں کچھ روز گزارنے پر آمادہ ہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں