اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اے پی سی بلانے سے متعلق کوئی اختلاف نہیں، مارچ تو نکل گیا اب ملین مارچ ہی رہ گیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ احتجاجی تحریکیں ہمیشہ اپوزیشن جماعتون کے اشتراک سے ہی چلتی ہیں، ہماری کوشش ہے کہ تذبذب سے نکلیں اور عوام کے سامنے واضح لائحہ عمل رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس بلانے پر اپوزیشن جماعتوں میں کوئی اختلاف نہیں۔ وعدہ تھا کہ گزشتہ مارچ میں حکومت کی بساط لپیٹ دی جائے گی لیکن اب مارچ تو نکل گیااب ملین مارچ ہی رہ گیا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹیز کے اجلاس میں پارلیمان میں پیش بلوں کاجائزہ لیا گیا، کسی عالمی قرارداد کی صورت میں ہمارے قانون کی اہمیت نہیں رہتی، کورونا وائرس کی عالمی وبا سے بہت سے خاندان متاثر ہوئے، میاں افتخار حسین کے بھائی کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔