بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

فوج غیرجانبدار ہے، آئی ایس پی آر کے بیان کا خیرمقدم کرتا ہوں، مولانا فضل الرحمان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاک فوج غیرجانبدارہے ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کا خیرمقدم کرتا ہوں، گلہ شکوہ اپنائیت کی علامت ہوتی ہے۔

یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں آزاد ی مارچ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی، مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مارچ کے شرکا نے نظم ونسق کا بہترین مظاہرہ کیا، مارچ کو مغربی دنیا اور خصوصاً امریکا کے ذرائع ابلاغ سراہ رہے ہیں، نائن الیون کے بعد مذہبی طبقے کی بھیانک تصویر پیش کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ نے ایسے منفی تاثرات کا خاتمہ کردیا، کارکنوں نے منفی پروپیگنڈا مسترد کردیا، دنیا نے تسلیم کیا کہ ہم پرامن ہیں اور منظم بھی ہیں، مغربی ذہنیت کےحامل انسانیت کی قدر کیا جانیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج غیرجانبدار ادارہ ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان کا خیرمقدم کرتا ہوں، گلہ شکوہ اپنائیت کی علامت ہوتی ہے، ہم نے یہ سفر جرات اور استقامت کے ساتھ منزل تک پہنچاناہے، اداروں سے برادرانہ لہجے میں کہتے ہیں کہ ہمیں قوم سمجھیں۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ہم پوری دنیا کو امن کا پیغام دینا چاہتے ہیں، ہم نے نوجوانوں کے کندھے سے بندوق اتار کر ووٹ کی پرچی تھمائی، وہ کون سی لابی ہے جس نے نوجوان کو گمراہ کیا، کبھی قومی کمیشن اور کبھی دھاندلی کی بات کی جاتی ہے، تحقیقات اس کیس کی ہوتی ہے جس کے گواہ نہ ہوں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت اس اجتماع کو حقارت کی نگاہ سے نہ دیکھے بلکہ سنجیدگی سے لے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ہفتے کی رات سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں