منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

مولانا فضل الرحمان کا شاہراہیں بند کرنے کا فیصلہ، پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے منہ موڑ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : جمیعت علماء پاکستان ف نے دھرنے کے بعد نئی حکمت عملی کے تحت شاہراہیں، موٹرویز اور ہائی ویزبند کرنے کا فیصلہ کیا جس پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے خاموشی اختیار کرلی۔

تفصیلات کے مطابق آزادی مارچ اور دھرنے سے مطلوبہ مقاصد پورے نہ ہونے پر جے یو آئی ف نے نئی حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

جس کے مطابق جے یو آئی ف پیر سے ملک بھر کی شاہراہیں، موٹرویز اور ہائی ویزبند کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، مولانا فضل الرحمان کے اس فیصلے پر ان کا ساتھ دینے کے دعوے کرنے والی جماعتیں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے منہ موڑ لیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہراہیں بند کرنے کی یہ تجویز رہبرکمیٹی کے اجلاس میں دی گئی تھی اوراس حکمت عملی سے متعلق ن لیگ اور پی پی رہنماؤں نے اپنی اپنی قیادت سے مشورے کے بعد جواب دینے کا کہا تھا۔

تاہم آج جے یو آئی ف کی رہبر کمیٹی کے اراکین دونوں جماعتوں کے ارکان سے ٹیلیفونک رابطہ کرتے رہے مگر دوسری طرف سے انہیں کوئی جواب نہیں ملا۔

دوسری جانب ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ چوہدری پرویزالٰہی اور مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ایک بار پھر منسوخ ہوگئی ہے، مولانا فضل الرحمان کی جانب سےاستعفے کے علاوہ بات نہ کرنے پر پرویزالٰہی سے ملاقات طے نہ پاسکی۔

اس کے علاوہ ق لیگ کے رہنما اور صوبائی وزیر عمار یاسر کی مولانا فضل الرحمان سے ہونے والی ملاقات بھی کارگر ثابت نہ ہوسکی۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں