جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

فاٹاضم کرنے کے معاملے پر حکومتی مرضی مسلط نہ کی جائے، فضل الرحمان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ فاٹا کے معاملے پر عوام کی رائے کے مطابق فیصلہ کیا جائے، وفاق فیصلہ مسلط نہ کرے۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ریاست کے خلاف جن لوگوں نے ہتھیار اٹھائے صرف اُنہیں ہی دہشت گرد تصور کیا جائے تاہم ملک میں امن و امان کے قیام کے لیے ہر مسلح گروہ کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔

پڑھیں: ’’ وفاقی کابینہ کا اجلاس: سفارشات کے تحت فاٹا خیبر پختونخوا کا حصہ بن جائے گا ‘‘

 فاٹا کو خیبرپختونخوا سے ضم کرنے کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس معاملے پر عوام کی رائے لی جائےاور فیصلے کومسلط نہ کیا جائے کیونکہ یہ معاملہ قبائلیوں کی رضامندی کےبعد ہی حل کیا جاسکتا ہے۔

یاد رہے گزشتہ دنوں حکومت پاکستان نے فاٹا کو خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کے تحت ضم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد قبائلی علاقوں میں جشن بھی منایا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں