جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

پنجاب کی طرح دیگر صوبوں کے وسائل اُن ہی پر خرچ کیے جائیں، فضل الرحمان

اشتہار

حیرت انگیز

خضدار: جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ  مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جس طرح پنجاب کےحقوق،وسائل ان پر خرچ کئے جارہےہیں اُسی طرح دیگر صوبوں بلوچستان،خیبرپختونخوا اور سندھ کےوسائل بھی ان ہی پرخرچ کئے جائیں۔

خضدار میں جلسےسے خطاب کرتے ہوئے مولانافضل الرحمان نےکہا کہ آج چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کے تحت گوادر بندرگاہ کو مکمل کرچکاہےجبکہ کچھ لوگوں کو ملک کی ترقی اچھی نہیں لگ رہی اس لیے وہ پاکستان کی اسے روکنے کے لیے دھرنے کی سیاست کررہے ہیں۔

پڑھیں:  اورینج لائن کیس،چیف جسٹس کا پنجاب حکومت پربرہمی کا اظہار

 انہوں نے کہا کہ ’’میں اس مفتی محمود کا فرزند ہوں کہ جس نے 1973 میں بلوچستان کی حکومت پر شب خون مارے جانے کے بعد احتجاجاً خیبرپختونخوا کی حکومت سے استعفے دے دیا تھا‘‘۔

مزید پڑھیں: پنجاب شریفستان بن چکا ہے، بلاول بھٹو زرداری

 مولانا فضل الرحمان نےکہاکہ ’’آج میں بلوچستان کےحقوق کےلئے بھی اپنےآباؤاجداد کےنقش قدم پر چل رہا ہوں اور متاثرین کو حقوق دلوانے کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھا رہا ہوں‘‘۔

سربراہ جے یو آئی ف نےکہاکہ ’’1999 میں امریکا نے اپنا بحری بیڑہ گوادر بھیجا تھا جس کے بعد میں وہاں پہنچا اور اس کی مخالفت کی تاہم بعد میں امریکا کو مجبوراً بیڑہ واپس لے جانا پڑا‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کی بندش، عمران خان کل لائحہ عمل کا اعلان کریں گے

 پاناما لیکس پر تبصرہ کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ’’لوگ کرپشن کے نام پر صرف وزیر اعظم کا احتساب چاہتے ہیں جبکہ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اس معاملے میں ہر شخص سے تحقیقات ہونی چاہیے‘‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں