ہفتہ, دسمبر 21, 2024
اشتہار

’چیف جسٹس 25 اکتوبر کو ریٹائر ہوجائیں گے تو ٹھیک ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

مولانا فضل الرحمان نے حکومت کا مسودہ بنیادی حقوق سے متصادم ہونے پر مسترد کرتے ہوئے 19ویں ترمیم ختم کر کے 18ویں ترمیم بحال کرنے کی تجویز دی ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانافضل الرحمان نے کہا کہ حکومت نے کالے تھیلے میں مسودہ بھیجا تھا ہم نے اس کا مطالعہ کیا کوشش کر رہے ہیں حکومتی مسودے میں قابل اعتراض مواد کو مکمل طور پرختم کیا جائے آج حکومت کی طرف سے پہلی بار مسودےکی کاپیاں تقسیم کی گئیں، مسودے پر اتفاق رائے اسی وقت ہوسکتاہے جب لچک کا مظاہرہ کیاجائے حکومت کو پتہ ہونا چاہیے ہمارے مؤقف کو عوام میں پذیرائی ملی ہے ہم نے حکومت کا مسودہ بنیادی حقوق سے متصادم ہونے پر مسترد کیا ہے۔

مولانافضل الرحمان 19ویں ترمیم ختم کر کے 18ویں ترمیم بحال کرنے کی تجویز دی ہے، 18ویں ترمیم میں 9 ماہ لگے تھے آئینی ترمیم کے لیے 9دن تو دیں، آئینی ترامیم پر اگر ہمیں ووٹ دینا ہوتا تو دے چکے ہوتے ہماری تجاویز پر آمادگی ہوجائیگی تو اس قابل ہوسکیں گے کہ ووٹ دیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ یہ کہنا نمبرز پورے ہیں سیاسی بداخلاقی ہے اس سے آئین متنازع بنانے کی بنیاد پڑ جائے گی، پی پی اور جےیوآئی نے مشترکہ مسودہ لانے کا فیصلہ کیا ہے چاہتے ہیں مشترکہ مسودے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لی۔

جے یو آئی سربراہ نے واضح کیا کہ چیف جسٹس 25اکتوبر کو ریٹائرڈ ہوجائیں گے تو ٹھیک ہے نظام کو چلنا چاہیے اور ہمیں عدلیہ کا اور عدلیہ کو قوم کا اعتماد بحال کرناہے آئینی عدالت اور آئینی بینچ دونوں متبادل ہو سکتے ہیں اس پر تنازع ختم ہوسکتا ہے عدالتوں سے آئینی ،سیاسی معاملات کو ایک طرف کیاجائے تاکہ عدالتیں عام کیسز سن سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں