اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

مولانا فضل الرحمان 17 سال بعد بے روزگار ہوئے، عاطف خان

اشتہار

حیرت انگیز

مردان: خیبرپختونخواہ کے وزیر سیاحت عاطف خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان 17 سال بعد بے روزگار ہوئے اس لیے انہیں تکلیف ہورہی ہے۔

مردان میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر سیاحت کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات بنائے، حکومت کا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے لہذا اب نیب جانےاورچورجانے ہمارا اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ مولانافضل رحمان 17سال بعدبےروزگار ہوئے، اُن کے پاس اب نوکرچاکراورسرکاری دفترنہیں تو وہ تکلیف میں ہیں، فضل الرحمان تھوڑا صبر کریں کیونکہ انہوں نے 30 سال تک اقتدار کے مزے لوٹے ہیں۔

عاطف خان کا کہنا تھا کہ احتجاج اپوزیشن کاحق ہےلیکن کسی بھی جماعت یا گروہ کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیں گے، اگر کسی نے زبردستی سڑک یادکانیں بندکرائیں تو پھر قانون حرکت میں آئے گا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ فضل الرحمان کواسلام نہیں اسلام آبادکی یادستارہی ہے۔

مزید پڑھیں: مدارس اصلاحات پر مولانا فضل الرحمان زیادہ پریشان ہیں، وزیراعظم

قبل ازیں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واؤڈا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت مظاہرین کو خوش آمدید کہے گی اور اُن کے لیے تمام انتظامات بھی کرے گی، مولانا فضل الرحمان کے لیے اڈیالہ جیل میں بستر لگائیں گے۔

یاد رہے کہ جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ اُن کی جماعت کے کارکن 27 اکتوبر کو ملک بھر سے اسلام آباد کے لیے مارچ کرنا شروع کریں گے اور آزادی مارچ کے شرکاء ڈی چوک پر مظاہرہ کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں