منگل, جولائی 1, 2025
اشتہار

فضل الرحمان کے احتجاج سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، گورنر پنجاب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ کسی کے احتجاج سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، فضل الرحمان کا احتجاج عوام دشمنی ہے اور وہ اس میں ناکام ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کی گورنر ہاؤس میں چوہدری سرور سے ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے سیاسی و دیگر امور پر بات چیت کی۔

اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہایک سال میں عوامی فلاح وبہبودکے لیےمثالی اقدامات کیےہیں، کسی جماعت کے احتجاج سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں،فضل الرحمان کا احتجاج عوام دشمنی ہےوہ اس میں ناکام ہوں گے۔

جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہو رہاہے، پی ٹی آئی کا ویژن ملک کی ترقی اورعوام کی خوشحالی ہے۔

یاد رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر سے آزادی مارچ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، اُن کا دعویٰ ہے کہ وہ لاکھوں لوگوں کو جمع کر کے اسلام آباد پہنچیں گے جبکہ حکومت نے جمعیت علماء اسلام ف کی قیادت کو کنٹینر فراہم کرنے کی بھی پیش کش کررکھی ہے۔

دوسری جانباسلام آباد ہائی کورٹ میں جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے حکومت مخالف آزادی مارچ اور دھرنا کے خلاف درخواست دائر کی گئی جس کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا۔ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کل یعنی 9 اکتوبر کو درخواست پر سماعت کریں گے ۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں