اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

ن لیگی کارکنان نے نیب کے دفتر پر حملہ نہیں کیا، مولانا فضل الرحمان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ لاہور میں ن لیگی کارکنان کی جانب سے نیب کے دفتر پر کوئی حملہ نہیں ہوا، نیب کے رویے کی مذمت کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ لاہور میں مریم نواز کی نیب میں پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنان ان کے ساتھ تھے، نیب دفتر اور کارکنوں کے درمیان کافی فاصلہ تھا، جھوٹ کہا جارہا ہے کہ کارکنان نے نیب کے دفتر پر حملہ کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نیب کے رویے کی مذمت کرتے ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں میرے جلوس پر بھی پولیس نےپتھراؤ کیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ کیا، اس موقع پر مریم نواز نے مولانا فضل الرحمان کو نیب لاہور آفس میں پیشی کے موقع پر پیش آنے والے واقعے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں