اشتہار

عمران خان کا 9 حلقوں سے الیکشن لڑنا قوم کیساتھ مذاق ہے، فضل الرحمٰن

اشتہار

حیرت انگیز

سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ عمران خان کا 9 حلقوں سے ایک ساتھ الیکشن لڑنا قوم کے ساتھ مذاق ہے۔

مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ عمران خان نے سیاست کو غیر سنجیدہ بنا دیا، ایک طرف پارلیمنٹ کو مناتے نہیں اور دوسری طرف انتخاب لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کبھی مراسلہ اور کبھی سائفر کا ڈرامہ راچا کر دنیا بھر میں اپنا مذاق اڑایا، سادہ کاغذ لہر کر سازش کا واویلا کرتے رہے، عمران خان کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے نہیں بلکہ لانے کے لیے سازش کی گئی تھی، ان کے اپنے صدر نے سازش کا بھانڈہ پھوڑ دیا۔

- Advertisement -

پی ڈیم ایم سربراہ نے کہا کہ ڈالر نیچے آ رہا ہے اور معیشت مضبوط ہو رہی ہے، امریکا سی پیک کا دشمن ہے اور عمران خان نے سی پیک کو جام کر کے ترقی کا سفر روکا، انہوں نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ سونامی سونامی کرتے کرتے خود سونامی میں ڈوب گئے، قوم آئین اورامن کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں