جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

فضل الرحمان نے کل ہونے والی ملک گیر ہڑتال کی حمایت کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مہنگائی، بجلی کی قیمتوں میں آئے روز اضافے اور ناجائز ٹیکسز کے خلاف کل ہونے والی ہڑتال کی حمایت کر دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کل (بدھ) کو تاجروں کی ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی اور ناجائز ٹیکسز نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔

فضل الرحمان نے جے یو آئی کارکنوں کو کل پُر امن ہڑتال کامیاب بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے حکم پر بنے بجٹ نے عوام کے منہ سے نوالا تک چھین لیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں ہوشربا مہنگائی، بجلی کی روز بڑھتی قیمتوں اور ٹیکسوں کی بھرمار کے خلاف تاجروں اور جماعت اسلامی کی جانب سے بدھ 28 اگست کو ملک گیر عام ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

کراچی چیمبر آف کامرس سمیت کئی تاجر تنظیموں نے اس ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں