جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

فضل الرحمان نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے کاحلف اٹھالیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سابق چیف سیکریٹری فضل الرحمان نے سندھ کے نگراں وزیراعلی کے عہدے کا حلف اْٹھالیا، گورنرسندھ محمد زبیر نے عہدے کا حلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق گورنرہاوٴس میں نگراں وزیراعلیٰ سندھ کی حلف برداری کی پْرقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں فضل الرحمان نےنگراں وزیراعلیٰ سندھ کےعہدے کا حلف اٹھالیا، گورنرسندھ محمد زبیر نے نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے عہدے کا حلف لیا۔

تقریب میں سبکدوش ہونے والے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، مئیر کراچی وسیم اختر، ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ، سابق صوبائی وزرا نثار کھوڑو ،ناصر حسین شاہ، صوبائی سیکریٹریز اور عمائدین شہر نے تقریب میں شرکت کی۔

تقریب کے موقع پر گورنر ہاوٴس کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

نگراں وزیراعلیٰ فضل الرحمن کو اپنی رہائشگاہ سے خصوصی پروٹوکول میں گورنرہاوٴس لایا گیا۔


مزید پڑھیں : نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کے لیے فضل الرحمان کے نام کا اعلان


خیال رہے کہ 2روز قبل نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے لیے فضل الرحمان کا نام فائنل کیا گیا تھا، نامزد نگراں وزیر اعلیٰ 2007 سے 2010 تک چیف سیکریٹری رہے، نگراں وزیراعلیٰ کے لیے فضل الرحمان کا نام اپوزیشن جماعتوں نے دیا تھا۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علیٰ شاہ اور اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیر اعلیٰ سندھ کے نام کا اعلان کیا تھا، اس موقع پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ایسا نام لانا چاہتے تھے جس پر تمام پارٹیوں کو اتفاق ہو، فضل الرحمان کو نگراں حکومت میں کام اور الیکشن کرانے کا تجربہ ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں