پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے شوہروں پر شک کرنے والی بیویوں کو قیمتی مشورہ دیا ہے۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’شان سحور‘ میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی فضیلہ قاضی اور قیصر نظامانی نے اپنے دونوں بیٹوں اور بہو کے ہمراہ شرکت کی۔
دورانِ شو میزبان ندا یاسر کے ایک سوال کے جواب میں فضیلہ قاضی نے کہا کہ میں نے اپنے شوہر قیصر نظامانی پر کبھی شک نہیں کیا کیونکہ ایسا وہی خواتین کرتی ہیں جو فارغ ہوتی ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے کہا کہ آج کل ماحول بہت خراب ہوگیا ہے، خواتین اپنے بچوں سے جان چُھڑوانے کے لیے اُنہیں موبائل فون پکڑا دیتی ہیں اور پھر خود سارا دن ٹی وی دیکھتی رہتی ہیں تو اس طرح خواتین کے ذہنوں میں سازیشیں ہی تیار ہوتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم دونوں نے مل کر بچوں کی تربیت کی کو بچوں کو تعلیم دی، انہیں ٹیوشن پڑھاتے تھے اور قیصر صاحب گھر کے کاموں میں بھی میری مدد کرتے ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے کہا کہ ہم کسی سے شادی کرنے کا فیصلہ اُسی وقت کرتے ہیں جب ہمیں اُس کے بارے میں سب کچھ معلوم ہوتا ہے تو پھر شادی کے بعد اگر میاں بیوی ایک دوسرے پر شک کرتے ہیں تو اس سے گھر کا ماحول خراب ہوتا ہے۔
’’اس لیے میں خواتین کو مشورہ دینا چاہتی ہوں کہ آپ اپنے شوہروں پر شک کرنے کے بجائے اپنے لیے کچھ مصروفیت ڈھونڈ لیں کیونکہ فارغ وقت میں ہی خواتین کے ذہنوں میں شوہر کے خلاف شک بھرے خیالات آتے ہیں‘‘۔
فضیلہ قاضی نے کہا کہ اگر خواتین کسی ڈرامے میں شوہر کو بے وفائی کرتا دیکھ لیتی ہیں تو پھر وہ خود بھی اپنے شوہر کے بارے میں وہی سب سوچنے لگتی ہیں اور شوہر پر شک کرتی ہیں۔
انہوں نے پاکستانی خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ ڈراموں کو ڈرامے کی حد تک ہی دیکھیں اور خود کو اپنے بچوں اور گھر کے کاموں میں مصروف رکھیں۔