بدھ, مارچ 12, 2025
اشتہار

قیصر سیٹ پر میرے پیچھے گھومتے تھے انہیں روکا اور کہا رشتہ بھیجیں، فضیلہ قاضی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے انکشاف کیا ہے کہ شوہر قیصر خان نظامانی سیٹ پر پیچھا کرتے تھے انہیں روکا اور کہا کہ شادی کے لیے رشتہ بھیجیں۔

اداکارہ فضیلہ قاضی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور بتایا کہ کس طرح ان کے شوہر اور اداکار قیصر نظامانی ڈراموں کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر ان کے پیچھے پیچھے آتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ قیصر کو ایک دن کہا کہ یہ سب کچھ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ اس سے مجھ پر انگلیاں اٹھیں گی اور ممکنہ طور پر مجھے گھر سے شوبز کے لیے پابندی عائد ہوسکتی ہے۔

اس کے بعد قیصر نے اپنے جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ مجھے پسند کرتے ہیں۔

فضیلہ قاضی کے مطابق قیصر کو کہا کہ اگر وہ سنجیدہ ہیں تو رشتہ بھیجیں، مجھے یقین تھا کہ اس سے وہ مایوس ہوجائیں گے کیونکہ عام طور پر لوگ ذمہ داری لینے سے ڈرتے ہیں خاص طور پر جب وہ اسٹرگل کررہے ہوں لیکن وہ رشتہ بھیجنے کے لیے رضامند ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ ابتدا میں قیصر کے اہلخانہ نے رشتہ بھیجنے سے انکار کردیا تھا لیکن نظامانی نے شادی کرنے پر بضد تھے اور انہوں نے کہا کہ وہ زبان دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ فضیلہ قاضی اور قیصر خان نظامانی کی شادی 1993 میں ہوئی اور ان کے دو بیٹے احمد اور زورین ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں