جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

فضیلہ قاضی نے عروج پر اپنا کیریئر قربان کرنے کی وجہ بتا دی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے کیریئر کی قربانی دینے کی وجہ بیان کردی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکارہ فضیلہ قاضی اور غزل صدیقی نے شرکت کی اور کیریئر اور گھریلو زندگی سے متعلق اظہار خیال کیا۔

اداکارہ غزل صدیقی نے بھی اپنی زندگی کا اہم فیصلہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر آکسفورڈ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی تھے اور چاہتے تھے کہ ہمارا بیٹا بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کرے، جب وہ 11 سال کا ہوا تو ہم نے پاکستان چھوڑ دیا، نوکریاں چھوڑ دیں اور کینیڈا ہجرت کر گئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میری کوشش تھی کہ بیٹا ہمارے کلچرل ویلیوز کے ساتھ پروان چڑھے اور یہ تربیت صرف ایک ماں ہی دے سکتی ہے اسی لیے میں نے ساتھ جانے کا فیصلہ کیا۔

فضیلہ قاضی بتایا کہ میں نے ایک نئے ٹی وی چینل میں نوکری شروع کی تھی اور کئی دیگر اداکار بھی وہاں کام کر رہے تھے، اگر میں وہ نوکری نہ چھوڑتی تو شاید آج میں بہت زیادہ کامیاب ہوتی لیکن  قیصر چاہتے تھے کہ میں یہ چھوڑ دوں، وہ کہتے تھے کہ جب میں گھر آتا ہوں تو خود کو یتیم محسوس کرتا ہوں کیونکہ گھر میں عورت موجود نہیں ہوتی۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ صرف شوہر کی خواہش پر نہیں بلکہ میری اپنی اندرونی خواہش بھی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ میں خود چاہتی تھی کہ اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزاروں، ایک خوبصورت گھر بناؤں، ڈائجسٹ پڑھنے کا شوق بھی مجھے اس طرف لے آیا، اگر ایک خاتون خانہ مطمئن ہے، تو سمجھیں کہ وہ واقعی زندگی سے مطمئن ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں