تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

فضیلہ قاضی نے شوبز شخصیات کی شادیاں ناکام ہونے پر کیا کہا؟

شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے شوبز شخصیات کی شادیاں ناکام ہونے پر اپنی رائے کا اظہار کردیا۔

فضیلہ قاضی نے حال ہی میں اپنے شوہر، اداکار قیصر کے ہمراہ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جہاں ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ ’آپ کے خیال میں آج کل شادیاں کیوں ناکام ہو رہی ہیں؟‘

اداکارہ نے کہا کہ کامیاب شادی کے لیے کوئی خاص ہدایات موجود نہیں ہیں لیکن آج کل مرد اور عورت دونوں ہی  کی توجہ اپنے کیریئر بنانے پر بہت زیادہ مرکوز ہے۔

فضیلہ قاضی نے کہا کہ ایسی صورتحال میں جب دونوں میاں بیوی شوبز انڈسٹری سے ہوں تو ان کے درمیان مقابلہ اور انا کے مسائل پیدا ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ ’میں نے شادی کے بعد 8 سال تک کام کرنا چھوڑ دیا تھا کیونکہ میں اپنے بچوں کو وقت دینا چاہتی تھی جو کام کی وجہ سے نظر انداز ہو رہے تھے‘۔

فضیلہ قاضی نے کہا کہ شادی کو کامیاب بنانے کے لیے میاں بیوی میں سے کسی ایک کو قربانی دینا پڑتی ہے اگرچہ قیصر نے مجھے کبھی بھی کام کرنے سے نہیں روکا لیکن میں نے خود اپنی فیملی کے لیے سمجھوتہ کیا۔

اس سے قبل اداکارہ کا کہنا تھا کہ آج کل ماحول بہت خراب ہوگیا ہے، خواتین اپنے بچوں سے جان چُھڑوانے کے لیے اُنہیں موبائل فون پکڑا دیتی ہیں اور پھر خود سارا دن ٹی وی دیکھتی رہتی ہیں تو اس طرح خواتین کے ذہنوں میں سازیشیں ہی تیار ہوتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں نے مل کر بچوں کی تربیت کی کو بچوں کو تعلیم دی، انہیں ٹیوشن پڑھاتے تھے اور قیصر صاحب گھر کے کاموں میں بھی میری مدد کرتے ہیں۔

فضیلہ قاضی کا کہنا تھا کہ ہم کسی سے شادی کرنے کا فیصلہ اُسی وقت کرتے ہیں جب ہمیں اُس کے بارے میں سب کچھ معلوم ہوتا ہے تو پھر شادی کے بعد اگر میاں بیوی ایک دوسرے پر شک کرتے ہیں تو اس سے گھر کا ماحول خراب ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس لیے میں خواتین کو مشورہ دینا چاہتی ہوں کہ آپ اپنے شوہروں پر شک کرنے کے بجائے اپنے لیے کچھ مصروفیت ڈھونڈ لیں کیونکہ فارغ وقت میں ہی خواتین کے ذہنوں میں شوہر کے خلاف شک بھرے خیالات آتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -