بدھ, نومبر 6, 2024
اشتہار

قومی اسمبلی کی مدت اور آمد سے متعلق سوالات پر فضل الرحمان کے دلچسپ جوابات

اشتہار

حیرت انگیز

جے یو آئی سربراہ فضل الرحمان سے قومی اسمبلی کی مدت اور آمد سے متعلق سوالات کیے گئے جن کا انہوں نے دلچسپ جواب دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے نومنتخب رکن اسمبلی کا حلف اٹھانے کے بعد واپس جاتے ہوئے ایک صحافی نے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے موجودہ قومی اسمبلی کی مدت مکمل کرنے اور اسمبلی میں آمد سے متعلق سوالات کیے جس کے انہوں نے دلچسپ جواب دیے۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو اسمبلی آکر کیسا لگا؟ جس پر فضل الرحمان نے جواب دیا کہ یہ اسمبلی تو نہیں کوئی اور ہی چیز لگ رہی ہے۔

- Advertisement -

فضل الرحمان سے جب دوسرا سوال کیا گیا کہ کیا یہ اسمبلی اپنی مدت پوری کرے گی تو جے یو آئی سربراہ کا کہنا تھا  کہ اگر یہ عالم رہا تو نہیں لگتا کہ یہ اسمبلی اپنی آئینی مدت پوری کر سکے۔

اس سے قبل فضل الرحمان جب حلف اٹھانے کے لیے قومی اسمبلی کے ہال میں آئے تو انہوں نے پی ٹی آئی اراکین سے مصافحہ کیا۔ حلف اٹھانے اور رول آف ممبر پر دستخط کے بعد وہ اسمبلی سے روانہ ہو گئے۔

بعد ازاں مولانا فضل الرحمان چیئرمین سیینٹ صادق سنجرانی کے چیمبر میں گئے جہاں دیگر سیاسی رہنما بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں