تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

’جس دن بانی پی ٹی آئی نے کہہ دیا ہم حکومت گرادیں گے‘

اسلام آباد: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور...

5 لاکھ سے زائد سمز بند کرنے کا آرڈر جاری

ایف بی آر کی جانب سے 5 لاکھ 6...

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر موصول

کراچی: اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.1...

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

فضل الرحمٰن شہباز شریف کی پالیسی کیخلاف پھٹ پڑے

پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں جہاں ملکی سیاست سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے وہیں مولانا فضل الرحمٰن وزیراعظم شہباز شریف کی پالیسی کیخلاف پھٹ پڑے۔

ذرائع نے پی ڈی ایم سربراہی اجلاس کے حوالے سے اے آر وائی نیوز کو بتایا پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں جہاں ملکی سیاست سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے وہیں مولانا فضل الرحمٰن وزیراعظم شہباز شریف کی پالیسی کیخلاف پھٹ پڑے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ڈی ایم اور جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم کی ضمانت منسوخ کرنے کے لیے حکومت سے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت کو مفاہمت کی پالیسی ترک کرنے کی تجویز دی اور کہا کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے ہی آئندہ انتخابات کے لیے لائحہ عمل طے کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق اس موقع پر مریم نواز نے تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفے فوری طور پر منظور کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوا ہے۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ عدالتی اصلاحات کیلئے قومی اسمبلی سے منظور قرارداد کا خیر مقدم کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ڈی ایم کاعدالتی فیصلے کے خلاف عوامی مہم چلانے کا فیصلہ

اجلاس میں پی ڈی ایم رہنماؤں نے سپریم کورٹ کے فیصلےکےخلاف عوامی مہم چلانے اور فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنانے کا مطالبہ کردیا۔

 

Comments

- Advertisement -