منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

پی ڈی ایم کاعدالتی فیصلے کے خلاف عوامی مہم چلانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) نے سپریم کورٹ کے فیصلےکےخلاف عوامی مہم چلانے اور فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنانے کا مطالبہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں سپریم کورٹ کےفیصلےکےبعد کی صورتحال پرغورکیا گیا جبکہ عدالتی اصلاحات کیلئےقومی اسمبلی سےمنظورقرارداد کاخیرمقدم کیا گیا۔

حکمران اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) نے ڈپٹی اسپیکر کیس میں عدالتی فیصلے کو مسترد کیا،اجلاس میں مولانا فضل الرحمان نےعدالتی فیصلے کے خلاف بھرپور عوامی مہم چلانے کی تجویز دی جبکہ پی ڈی ایم پلیٹ فارم سے مطالبہ کیا گیا کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد سنائے۔

- Advertisement -

اجلاس کے شرکا نے ڈپٹی اسپیکر کیس میں عدالتی فیصلے کو مسترد کردیا، مریم نواز نے کہا کہ انصاف کیلئےہمارا فل کورٹ کا مطالبہ تسلیم نہیں کیا گیا، اب ہمیں نظرثانی میں جاناہے یاخاموش رہناہے،حتمی فیصلہ کرناہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے شرکا سے گفتگو میں کہا کہ اب ہمیں واضح سمت کا تعین کرنا ہوگا اور کھیل کےسارے کرداروں سے متعلق بھی جاننا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ’رانا ثنا کے ہوتے ہوئے ن لیگ کو دشمن کی ضرورت نہیں

ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم سربراہی اجلاس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی خاصے برہم نظر آئے اور انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ مفاہمتی پالیسی نے شروع دن سے ہمیں نقصان پہنچایا، اب حکومت کرنی ہےیا الیکشن کرانا ہے یا پھر کوئی اور راستہ اختیار کرنا ہے؟ ہمیں فیصلہ کرنا ہوگا، کوئی بھی فیصلہ کرلیں اور اس پر ڈٹ جائیں۔

اس موقع پر قائد مسلم لیگ (ن) بھی شریک گفتگو ہوئے اور انہوں نے کہا کہ میں تو پہلےدن سے ہی حکومت میں آنے کا مخالف تھا، ملک بچانےکےلیےحکومت میں آنا قبول کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں نواز شریف نے ایک بار پھر ملک میں فوری عام انتخابات کی تجویز پیش کی جبکہ پی پی اور بعض دیگراتحادی مدت پوری کرنے کی حامی نظر آئیں۔

اجلاس میں فضل الرحمان نےپی پی اوراےاین پی کو باقاعدہ پی ڈی ایم میں واپسی جبکہ حکومتی اتحادی جماعتوں کےسربراہوں کوبھی پی ڈی ایم میں شامل ہونےکی دعوت دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں