جمعہ, جون 21, 2024
اشتہار

بھارتی الیکشن مذاق بن گئے، نابالغ لڑکے نے بی جے پی کو 8 ووٹ ڈال دیے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں جاری لوک سبھا کے الیکشن دنیا بھر میں مذاق بن گئے ہیں اتر پردیش میں ایک نابالغ لڑکے کی جانب سے بی جے پی کو 8 ووٹ ڈالنے کی ویڈیو نے بھارت بھر میں ہلچل مچا دی ہے۔

بھارت میں جاری لوک سبھا کے مرحلہ وار الیکشن میں حکمران جماعت بی جے پی اپنا اقتدار برقرار رکھنے کے لیے ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے اور اب ایک نئی ویڈیو نے اس کے مذموم مقصد کا دنیا بھر میں بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا الیکشن کے پانچویں مرحلے میں اتر پردیش میں پولنگ کے دوران حکمران جماعت بی جے پی کی جانب سے دھاندلی کی اایک ایسی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس نے پورے بھارت میں سیاسی ہلچل مچا دی ہے۔

- Advertisement -

یہ ویڈیو سماج وادی پارٹی کے صدر اور یو پی کے سابق چیف منسٹر اکھلیش یادو نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے جس کو کانگریس نے بھی ری ٹویٹ کیا ہے۔

اس ویڈیو میں ایک نا بالغ لڑکے کو حکمران جماعت بی جے پی کو ایک یا دو بار نہیں بلکہ 8 بار ووٹ ڈالتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ وہ بار بار پولنگ بوتھ پر آتا ہے اور ہر بار بی جے پی امیدوار مکیش راجپوت کو ووٹ دیتا ہے۔

ای وی ایم مشین پر لکھے گئے امیدواروں کے ناموں کو یہ واضح ہوتا  ہے کہ ویڈیو فرخ آباد کے علی گنج اسمبلی کے ایک گاؤں کے پولنگ اسٹیشن کی ہے اور تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ووٹ دینے والا لڑکا نا بالغ یعنی ووٹ دینے کا اہل نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اتر پردیش کے چیف الیکٹورل آفس نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ ضلع الیکشن افسر کو فوری کارروائی کا حکم دیا ہے جب کہ اس معاملے پر پولیس نے مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں