ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

یہ پرندے کے انڈے ہیں یا محکمہ موسمیات، بارش کب اور کتنی ہوگی؟ ہمیشہ درست پیشگوئی

اشتہار

حیرت انگیز

آج کی دنیا میں لوگ موسم کا حال جاننے کے لیے محکمہ موسمیات پر بھروسہ کرتے ہیں لیکن ایک پرندے کے انڈے بھی موسم کی بالکل درست پیشگوئی کرتے ہیں۔

دور جدید میں محکمہ موسمیات صرف آئندہ چند روز نہیں بلکہ اگلے کئی سالوں اور دہائیوں کے موسم کی پیشگوئی کر سکتا ہے لیکن زمانہ قدیم میں جب سائنس نے ترقی نہیں کی تھی تو لوگ موسم کا حال جاننے کے لیے دیگر کئی طریقوں پر انحصار کرتے تھے اور وہ اندازے عموماً درست بھی ثابت ہوتے تھے۔

اس پرندے کا سائنسی نام Red-wattled lapwing ہے. مقامی زبان میں ہم اسے ٹٹہیرنی کہتے ہیں. یہ انڈے گھونسلے کی بجائے زمین میں ہی دیتی ہے. آپ کی مقامی زبان میں اسکا

- Advertisement -

ماضی میں موسم بالخصوص بارش کی پیشگی صورتحال جاننے کے لیے لوگ ایک مشہور پرندے ٹٹیری کے انڈوں کا سہارا بھی لیتے تھے جو آج بھی بالخصوص کئی دیہی علاقوں میں رائج ہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق بھارت کے علاقے دموہ کے گاؤں کھڈیری میں ننا ریکوار نامی کسان کے کھیت میں ٹائٹلر (ٹٹہیری) پرندے نے چار انڈے دیے جس کو دیکھتے ہی گاؤں کے بزرگوں نے پیشگوئی کر دی ہے کہ اس سال چار ماہ تک بارش ہوگی۔

کسان کے مطابق جس سال ٹٹہیری پرندہ چار انڈے دیتا ہے اس سال چار مہینے بارش ہوتی ہے اور اکثر یہ بات درست ہی ثابت ہوتی ہے۔ تاہم اس پیشگوئی میں اہم کردار پرندے کے انڈے دینے کے مقام کا ہے کہ اس نے کہاں انڈے دیے ہیں۔

یہ پرندہ اگر کسی سال انڈے ندی کے کنارے دے تو اس سے یہ امکان ہوتا ہے کہ اس سال بارش اچھی نہیں ہوگی۔ اسی طرح دریا، کھیت میں انڈے دینے کے حوالے سے بھی مقامی افراد موسم کے مختلف امکانات پر بھروسہ کرتے ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ بندیل کھنڈ کے علاقے میں آج بھی بزرگ افراد ٹی وی چینلز پر موسم کی خبروں سے زیادہ بھروسہ ٹٹہری کے اس سال دیے جانے والے انڈوں کی تعداد اور مقام پر کرتے ہیں اور یہ روایت برسوں سے چلی آ رہی ہے۔

بات کریں ٹٹہیری کی تو یہ ایک خوبصورت پرندہ ہے جو دیگر پرندوں کی طرح درختوں یا دیگر چھپی جگہوں پر گھونسلے نہیں بناتا بلکہ اپنے حال میں مست یہ اس پرندے کی مادہ کھیتوں یا کسی ویران کھلی جگہ پر کھلے آسمان تلے انڈے دیتا ہے

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں