ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

وزیر اعظم شہباز شریف 23 مئی کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : : وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورہ پر 23 مئی کو متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے، جہاں وہ متحدہ عرب امارات کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطاق وزیر اعظم شہباز شریف 23 مئی کو متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے، اپنے دورے کے دوران وہ متحدہ عرب امارات کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی متحدہ عرب امارات میں پاکستانی کمیونٹی اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

- Advertisement -

اپنے آخری دورے میں وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ان کے بھائی شیخ سعید بن زید النہیان کے افسوسناک انتقال پر تعزیت کی۔

وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی بھی تھے۔

وزیر اعظم پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے صدر کو ان کے بھائی کے انتقال پر پاکستان کی قیادت، حکومت اور عوام کی جانب سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا، جس کا شیخ محمد بن زید النہیان نے پرتپاک استقبال کیا۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات ہمیشہ ضرورت کے وقت پاکستان کی مالی مدد کرتا رہا ہے، امارات میں پاکستانی سفیر نے بتایا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ دونوں ممالک کے لیے مفید ہوگا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں