منگل, جنوری 28, 2025
اشتہار

ہمیں‌ اس لیے زیر عتاب لایا جاتا ہے ہم لوگوں‌ کو لڑاتے نہیں، مولانا فضل الرحمان

اشتہار

حیرت انگیز

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہمارا پارلیمانی کردار ہے اور ملک ، پارلیمان ہمارا ہے ہمیں اس لیے زیر عتاب لایا جاتا ہے ہم لوگوں کو لڑاتے نہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 26ویں ترمیم لے کر آگئے پہلے تو دکھا بھی نہیں رہے تھے جب دکھایا تو اس میں کالا ناگ موجود تھا۔

انہوں نے کہا کہ ترمیم میں انسانی حقوق، آرٹیکل 8 پر حملہ ہوا تھا، ترمیم کے لیے ایک ماہ بیٹھ کر جنگ لڑی۔

- Advertisement -

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ 26ویں ترمیم پر حکومت کو 34 شقوں میں شکست دی اور دستبردار کرایا، ہم نے سود کے خاتمے سے متعلق شقیں ترامیم میں شامل کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم قومی اسمبلی میں 8 سینیٹ میں 7 ہیں، اللہ جب کام لیتا ہے تو ایسے لیتا ہے، مدارس کے معاملے پر مشکل پیدا کی، ہم نے وہ جنگ بھی جیتی لیکن جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی آپ نے جاگتے رہنا ہے۔

جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ ہماری جماعت اس لیے زیر عتاب لایا جاتا ہے یہ لوگوں کو لڑاتے کیوں نہیں، ہم قوم کو جوڑنے اور انسانیت کی بات کرتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں