تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

اے پی سی میں تقریر نہ دکھانے پر فضل الرحمان کا بلاول سے احتجاج

اسلام آباد: آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں تقریر نہ دکھانے پر مولانا فضل الرحمان نے بلاول بھٹو سے احتجاج کیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے شکوہ کیا کہ باقی لوگوں کی تقریر براہ راست دکھائی گئیں، میری تقریر کیوں نہیں دکھائی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے وضاحت کے لیے مریم اورنگزیب اور شیری رحمان کو بلالیا، اے پی سی کا دوسرا سیشن ان کے ہمراہ ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ شرکا نے دوسرے سیشن کی تقریریں لائیو نہ دکھانے کی درخواست کی تھی۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو کی وضاحت پر مولانا فضل الرحمان مطمئن نہ ہوپائے، فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے تقریر براہ راست نہ دکھانے کی درخواست نہیں کی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل مولانا فضل الرحمان نے اے پی سی میں اسمبلیوں سے استعفے کی تجویز دی، انہوں نے سندھ اسمبلی کو تحلیل کرنے کی تجویز دی تھی۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں آج فیصلہ کرنا ہوگا کہ اسمبلیوں سے مستعفی ہوں گے، وزیراعظم سمیت اسمبلیاں اور چیئرمین سینیٹ بھی جعلی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے مضبوط موقف کی طرف جانا ہے، پارلیمنٹ میں جو قانون سازی ہورہی ہے، کیا بندوق کی زور پر نہیں، ہم نے اب زبانی باتیں نہیں کرنی بلکہ تحریری بات کرنا ہوگی، آپ لوگ بہت پیچھے ہٹ چکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -