تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

‘فضل الرحمان نے کہا عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنا سیاسی بیان تھا’

جےیوآئی کےسابق نائب امیر مولاناگل نصیب نے انکشاف کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنا سیاسی بیان قرار دیا تھا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے مولانا گل نصیب نے کہا کہ فضل الرحمان نے عمران خان پر یہودی ایجنٹ کا الزام لگایا جب شوریٰ اجلاس میں پوچھا گیا کہ عمران خان یہودی ایجنٹ ہےتوثبوت دیں تو فضل الرحمان نےکہا عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہنا سیاسی بیان تھا۔

مولاناگل نصیب نے کہا کہ دین کی باتیں کرنے والوں کا سیاسی بیان دینے سے کیا تعلق؟ فضل الرحمان امریکا کے حامی ہیں ہے وہ امریکا کے مخالف نہیں بلکہ حامی ہیں۔

سابق رہنما کا کہنا تھا کہ جےیوآئی شخصی تسلط سےآزاد ہو جائے تو واپس جانےکو تیار ہوں گے پارٹی میں واپس گئے تو جےیو آئی عمران خان سے اتحاد کرے گی۔

مولاناگل نصیب کی خصوصی گفتگو پروگرام آف دی ریکارڈ میں آج رات 8:03 منٹ پر نشر کی جائے گی۔

Comments