منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

امریکا میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، القاعدہ کا حامی شخص گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: ایف بی آئی نے امریکا میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، اہم کارروائی کرتے ہوئے کالعدم دہشت گرد تنظیم القاعدہ کا حامی شخص کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف بی آئی) نے ملزم کو امریکی ریاست اوہائیو کے شہر کلیو لینڈ سے گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر کالعدم تنظیم القاعدہ کے نظریات سے متاثر ہوکر اوہائیو میں دہشت گرد حملہ کرنا چاہتا تھا۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 48 سالہ گرفتار ملزم کا نام عبد الرحمان رفیق ہے جو امریکی قومی دن چار جولائی کے موقع پر ایک بڑا حملہ کرنا چاہتا تھا جسے ایف بی آئی نے ناکام بنا دیا۔

ایف بی آئی حکام کے مطابق گرفتار شخص بارود سے بھری ایک وین یا دوسری گاڑی کو بدھ کے روز امریکا کے قومی دن کے موقع پر فوجیوں اور ان کے خاندانوں پر حملے کے لیے استعمال کرنا چاہتا تھا۔


شاپنگ مال میں فائرنگ کا منصوبہ، 17 سالہ نوجوان گرفتار


ایف بی آئی حکام کا مزید کہنا تھا کہ عبد الرحمان رفیق کی مشکوک حرکتوں کے باعث اس پر پچھلے ایک سال سے نظر رکھی جارہی تھی اور آج گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

خیال رہے کہ رواں سال مئی میں امریکی ریاست ٹیکساس میں قائم شاپنگ مال میں فائرنگ کی منصوبہ بندی کرنے والے 17 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا گیا تھا۔


عوامی باتھ روم میں پستول بھولنے پراسکول ٹیچرگرفتار


واضح رہے کہ 17 سالہ مسلم نوجوان متین عزیزی کی شدت پسند تنظیم داعش سے روابط تھے جس سے متاثر ہوکر اس نے دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی کی تھی، تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نواجوان کو حراست میں لے لیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں