تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

انتخابات میں روسی مداخلت کا راز آشکارکرنے سے اوبامہ انتظامیہ نے روکا تھا: ایف بی آئی

واشنگٹن:ایف بی آئی کے ڈائریکٹرنے انکشاف کیا ہے کہ وہ امریکی انتخابات میں  روسی مداخلت کا راز انتخابات سے قبل ہی آزشکار کرنا چاہتے تھے ، تاہم وائٹ ہاوس حکام نے  انہیں ایسا کرنے سے روک دیا.

تفصیلات کے مطابق ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومے کا کہنا ہے کہ میں چاہتا تھا روسی مداخلت کا انکشاف انتخابات سے قبل ہی کردیا جائے تاہم سابق امریکی صدر اوبامہ کی انتظامیہ نے مجھے ایسا کرنے سے روک دیا، انہوں نے کہا کہ وائٹ ہاوس حکام نے کہا کہ ایسا کرنے سے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومے نے یہ انکشاف معروف ہفتہ وار میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومے نے مزید کہا کہ میں نے اپنی تجویز ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس میں رکھی تھی تاہم امریکہ کے سابق وزیر خارجہ جان کیری ‘ سابق اٹارنی جنرل لوریٹا لنچ اور سابق قومی سلامتی کے مشیر سوسن رائس نے اسے مسترد کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ روسی انٹیلی جنس امریکا کے عام انتخابات غیرمعمولی دل چسپی لے رہے تھے، انہیں یہ خوف بھی نہیں تھا کہ اس کا پتہ چل جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آئی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی 2016 کی مہم اور روسیوں کے درمیان ممکنہ روابط اور رابطوں کو دیکھ رہی ہے تاحال تحقیقات جاری ہیں۔

ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومے نے کہا ہے کہ ہم نے روس کی جانب سے موصول ہونے والی ای میلزکی کھوج کے متعلق کافی حد تک معلومات جمع کرلی ہیں تاہم ابھی بھی کچھ کام باقی ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ سال امریکی انتخابات کے دوران سابق صدر کلنٹن نے روسی مداخلت اور ای میلز کے حوالے سے بات کی تھی۔

Comments

- Advertisement -