تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

ٹیکساس حملہ: ایف بی آئی نے مبینہ حملہ آور کی شناخت ظاہر کردی

ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکسا س کے یہودی عبادت خانے میں ربی سمیت چار افراد کو یرغمال بنانے سے متعلق واقعے میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف بی آئی نے یہودی عبادت گاہ میں لوگوں کو یرغمال بنانے والے شخص کی شناخت 44 سالہ ملک فیصل اکرم کے نام سے کی ہے۔

ایف بی آئی کے مطابق مبینہ ملزم ملک فیصل اکرم برطانوی شہری ہے جو بلیک برن لنکا شائر سے تعلق رکھتا ہے۔

حکام کے مطابق فیصل اکرم واقعے سے دو ہفتے قبل برطانیہ سے سیاحت کے ویزے پر نیویارک پہنچا تھا، حملے کے لئے فیصل اکرم نے اسلحہ نجی طور پر خریدا۔دوسری جانب برطانوی پولیس نے مانچسٹر سے دو نوجوانوں کو حراست میں لیا ہے، دونوں نوجوانوں پر الزامات کی کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی تاہم کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ ان سے ٹیکساس واقعے سے متعلق پوچھ گچھ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکساس: یہودی عبادت گاہ کے یرغمالی بازیاب، حملہ آور ہلاک

واضح رہے کہ گذشتہ روز امریکی ریاست ٹیکساس میں یہودی عبادت گاہ میں راہب سمیت مبینہ طور پر چار افراد کو یرغمال بنانے والے شخص کو ہلاک کردیا گیا تھا۔

حکام کے مطابق کولیویل شہر کی کانگریگیشن بیتھ اسرائیل نامی عبادت گاہ میں یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہاں ہونے والی عبادت کو لائیو اسٹریم کیا جا رہا تھا، واقعے کے بعد براہِ راست نشریات روک دی گئی تھی۔

بعد ازاں مقامی پولیس اور ایف بی آئی حکام نے مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ ‘عبادت گاہ میں یرغمال بنانے والا شخص مارا گیا ہے تاہم تحقیقات کی وجہ سےفوری طور پر ہلاک شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی جاسکتی۔

Comments

- Advertisement -