منگل, اکتوبر 15, 2024
اشتہار

سیلز ٹیکس کی مد میں اربوں روپے فراڈ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس کی مد میں اربوں روپے کے فراڈ میں ملوث5 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے سیلز ٹیکس فراڈ کرنے والوں کیخلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن شروع کردیا۔

ایف بی آر کے ماتحت ادارے انٹیلیجنس اینڈ انویسٹیگیشن کے ریجنل ڈائریکٹوریٹس نے ملک بھر میں پانچ کمپنیوں کے چیف فنانشل آفیسرز سمیت ٹیکس فراڈ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

- Advertisement -

ڈائریکٹوریٹس آف انٹیلی جنس اینڈ انوسٹی گیشنز ان لینڈ ریونیو حیدرآباد، فیصل آباد نے کارروائیاں کرکے ملزمان کو گرفتار کروایا، مذکورہ 5 ملزمان سیلز ٹیکس کی مد میں اربوں روپے کے فراڈ میں ملوث بتائے جارہے ہیں۔

ایف بی آر حکام کے مطابق یہ گرفتاریاں ملک بھر میں سیلز ٹیکس فراڈ میں ملوث منظم مافیا اور ان کے بینیفیشریز کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران کی گئی ہیں اور ایف بی آر کے نافذ کردہ ٹیکس قوانین کی تعمیل کو بڑھانے کے اقدامات کا حصہ ہیں۔

یاد رہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال اور ڈائریکٹر جنرل انٹیلیجنس اینڈ انویسٹیگیشن ان لینڈ ریونیو عقیل صدیقی کی جانب سے دس اکتوبر 2024 کو مشترکہ پریس کانفرنس میں جعلی اور فلائنگ انوائسز سے فائدہ اٹھانے والے کاروباری اداروں اور ان میں ملوث چیف فنانشل آفیسرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں