جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ایف بی آر نے جعلی سیلز ٹیکس کا کروڑوں روپے کا فراڈ پکڑلیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے جعلی سیلز ٹیکس کا کروڑوں روپے کا فراڈ پکڑلیا، نجی کمپنی کا مالک جعلی فلائنگ انوائس ،مشکوک لین دین میں ملوث پایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے  کارروائی کرتے ہوئے جعلی سیلز ٹیکس کاکروڑوں روپے کا فراڈ پکڑلیا۔

ایف بی آر حکام نے بتایا کہ نجی کمپنی کا مالک جعلی فلائنگ انوائس ،مشکوک لین دین میں ملوث پایا گیا، ملزم 2022 سے ایف بی آر میں درآمد کنندہ،برآمد کنندہ کے طور پر رجسٹرڈ ہے۔

- Advertisement -

حکام کا کہنا تھا کہ ملزم نے اپریل 2022 سامان کی خرید و فروخت کے بغیر جعلی رسید دےکرٹیکس فراڈ کیا، ڈمی گھریلو خریداری میں13کروڑ 76لاکھ روپے سے زائد کا ٹیکس فراڈ کیا۔

،ایف بی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ فراڈ میں ملوث دیگردو ملزمان کے کاروبار کے دیئے گے ایڈریس بھی جعلی نکلے، خاتون سمیت تینوں ملزمان دھوکہ دہی سے کاروبار چلانے میں ملوث پائے گئے ہیں۔

حکام نے مزید بتایا ہے کہ تینوں ملزمان نے ملی بھگت سے جعلی سیلز ٹیکس انوائسز کا استعمال کیا، سیلزٹیکس میں رجسٹرڈ افرادکے سپلائر ،خریداروں کی سیلز ٹیکس رجسٹریشنز کو معطل کر دیا گیا  ہے اور خاتون سمیت تینوں افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں