کراچی: ترجمان فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے کہ بینک کھاتوں سے نقد رقم نکالنے کی حد یا ٹیکس کی شرح میں کوئی ردوبدل نہیں کیا۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بینک سے نقد رقم نکالنے کی حد یا ٹیکس کی شرح میں تبدیلی سے متعلق خبروں کو تردید کردی۔
ترجمان ایف بی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ وڈ ہولڈنگ دفعات کا اطلاع صرف نان فائلرز پر ہوگا۔
وفاقی وزیر برائے محصولات حماد اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ بینک کھاتوں سے نقد رقم نکالنے کی حد یا ٹیکس کی شرح میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
There has been no change in cash limits or tax rates on withdrawl from bank accounts. Only change which has been made through Finance 2nd Supp Act 19 is taking out the tax filers from the scope of relevant law. Now these withholding provisions are applicable only to non-filers.
— Hammad Azhar (@Hammad_Azhar) March 27, 2019
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایف بی آر نے ملک کے مختلف شہروں میں ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائیاں کرکے نو افراد کو گرفتاراوران جائیدادیں اور گاڑیاں قبضے میں لے لیں تھی، 4 ہزاربینک اکاؤنٹس بھی منجمد کردیے گئے تھے۔
واضح رہے کہ 7 مارچ کو وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹیکس کا ایک ایک پیسہ عوام پر خرچ کریں گے، ٹیکس نیٹ بہترنہ ہوا، تو یہ ملک کی سلامتی کا مسئلہ ہے، عوام ٹیکس نہیں دیں گے تو قوم آزاد نہیں، غلام ہی رہے گی۔
اگر ہم ٹیکس نہیں دیں گے، تو قوم آزاد نہیں ہوگی: وزیراعظم
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کے لیے ٹیکس دینے کو قومی فریضہ سمجھنا چاہیے، حکومت اقتصادی ٹیم بزنس کمیونٹی سے مشاورت کرے گی۔