اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے نئے مالی سال کے پہلےماہ ہدف سے زیادہ ٹیکس اکھٹا کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) کو ٹیکس جمع کرنے میں اہم کامیابی مل گئی ، نئے مالی سال کے پہلے ماہ ہدف سے زیادہ ٹیکس اکھٹا کرلیا۔
ذرائع نے بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے جولائی میں659ارب روپےسےزیادہ ٹیکس جمع کیا، جولائی میں ٹیکس وصولی کا ہدف 656 ارب روپےمقررتھا، مقررہ ماہانہ ہدف سے 3 ارب 20 کروڑروپے زیادہ ٹیکس جمع کیا ۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال 12 ہزار 970 ارب روپے کا ٹیکس ہدف مقرر کیا گیا تھا جبکہ رواں ماہ انکم ٹیکس کی مدمیں300ارب روپے ٹیکس جمع ہوا۔
ذرائع کے مطابق سیلزٹیکس کی مد میں307 ارب روپے، ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں37.4 ارب روپے جمع ہوئے جبکہ کسٹمز ڈیوٹی کے تحت91.7 ارب روپے وصول کئے گئے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مزید بتایا کہ جولائی میں77.9ارب روپے کے ریفنڈزبھی جاری کئے گئے۔