اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

ایف بی آر نے ایک ماہ میں ٹیکس وصولی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ملکی تاریخ میں پہلی بار دسمبر میں ایک ہزار ارب روپے سے زائد ٹیکس جمع کرلیا گیا، پہلی ششماہی میں 4 ہزار 468 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے دسمبر میں پہلی بار ایک ہزارارب سے زائد ٹیکس جمع کرلیا۔

ایف بی آر ترجمان نے بتایا ہے کہ دسمبرمیں1ہزار21ارب روپےکےمحصولات جمع کیے گئے، 38 ارب کے ریفنڈز ایڈجسٹ کے بعد محصولات کی وصولی  984ارب رہی۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا تھا کہ پہلی ششماہی میں 4 ہزار 468 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ایک ہزار ارب زیادہ ٹیکس اکٹھا ہوا اور 177ارب روپے کے ریفنڈز کیے گئے۔

ایف بی آر نے کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں230ارب کے ریفنڈز جاری کیے، درآمدات میں کمی کے دباؤ کے اثرات جذب کرنے کے لئے ڈومیسٹک ریونیو بڑھایا گیا۔

پہلی ششماہی میں براہ راست ٹیکسوں کا حصہ بڑھ کر49 فیصد ہوچکا جبکہ دسمبرمیں براہ راست ٹیکسوں کا حصہ59 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

پہلی ششماہی میں براہ راست ٹیکسوں کی مد میں 41فیصداضافہ ہوا اور 2سال میں ودہولڈنگ ٹیکس کاحصہ70سے کم کر کے55 سے  58 فیصدکردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں