منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والے ہوجائیں ہوشیار! ایف بی آر نے اہم فیصلہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس گوشواروں کی چھان بین کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ایسے افراد کے گوشواروں کی چھان بین ہوگی جن کی آمدن و اخراجات کا ڈیٹا میچنگ نہیں، ایسے ٹیکس گزاروں کی جانب سے صفرٹیکس دیا گیا۔

- Advertisement -

ذرائع ایف بی آر کا کہنا تھا کہ فہرست میں شامل بیشتر افرادجائیداد ،گاڑیوں اور شاہانہ رہن سہن کے مالک ہیں۔

خیال رہے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا وقت ختم ہوگیا ہے ، ایف بی آر نے اکتیس اکتوبر رات بارہ بجے تک گوشوارے جمع کرانے کا وقت دیا تھا۔

ایف بی آر حکام نے بتایا پچاس لاکھ دس ہزار سے زائد گوشوارے جمع ہوچکے اور سوا ارب سےزائد کی رقم جمع ہوئی۔

گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کو نان فائلر یا لیٹ فائلرقراردیا جائے گا جبکہ ان کے گاڑی اور پراپرٹی خریدنے پر دگنا ٹیکس لگے گا۔

گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے بیرون ملک جانےپرپابندی ہوگی ساتھ ہی موبائل فون سم بلاک،بجلی اور گیس کنکشن منقطع کئے جائیں گے ۔

ایف بی آر کو اکتوبرمیں ٹیکس ریونیومیں تقریباً سو ارب کے شارٹ فال کا سامنا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے اکتوبر میں آٹھ سو اسی ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا جبکہ ہدف نو سو اسی ارب روپےمقررتھا، جس کے بعد رواں مالی سال ٹیکس شارٹ فال ایک سو اکیانوےارب روپے تک پہنچ جائے گا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں