جمعرات, نومبر 21, 2024
اشتہار

ایف بی آر کے 10 ہزار نان فائلرز ملازمین کے معاملے میں بڑی پیش رفت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے 10 ہزار نان فائلرز ملازمین کے معاملے میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آرکے 10 ہزار نان فائلرز ملازمین کی بڑی تعداد نے فائلر اسٹیٹس حاصل کرلیا ہے۔ 9820 ملازمین نے ٹیکس ریٹرنز فائل کردیے ہیں جس کے بعد نان فائلر ملازمین کی تعداد 180 رہ گئی ہے۔

چیئرمین ایف بی آر امجد ٹوانہ نے اس حوالے سے بتایا کہ ایک دو دن میں باقی ملازمین بھی ٹیکس ریٹرن فائل کردیں گے۔

- Advertisement -

امجد ٹوانہ کا کہنا تھا کہ 10 ہزارنان فائلر ملازمین 50 ہزار سے کم تنخواہ لینے والے تھے۔ ایف بی آر کے 17 ہزارملازمین میں سے 10 ہزار کے نان فائلرز ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل خبر آئی تھی کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیوکے 300 سے زائد ملازم جو اہم عہدوں پر تعینات تھے نان فائلرز نکلے تھے۔

ایف بی آر نے کمشنرز کو ہدایت کی تھی کہ توسیع کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی ریٹرن فائل نہ ہونے پر ایف بی آر افسران سمیت نان فائلرز کو نوٹس جاری کریں۔

چیف کمشنر آر ٹی او ون نے ایف بی آر کے 307نان فائلر افسران اور اہلکاروں کو نوٹسز جاری کیے تھے، جس میں تمام ایف بی آر کے نان فائلر افسران اور اہلکاروں کو فوری انکم ریٹرن فائل کرنے کا کہنا گیا تھا۔

خیال رہے کہ دوسروں کو فائلر بننے کی ترغیب دینے والے ادارے ایف بی آر آر ٹی او ون کے خود اپنے ملازمین بھی انکم ٹیکس ریٹرن کے نان فائلرز نکلے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں