اتوار, ستمبر 15, 2024
اشتہار

ایف بی آر کو دو ماہ میں ٹیکس شارٹ فال کا سامنا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: رواں مالی سال فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو دو ماہ میں بڑے ٹیکس شارٹ فال کا سامنا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ہدف کے مقابلے میں 98 ارب روپے کم ٹیکس اکٹھا کیا گیا، جولائی اور اگست میں 1460 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے گئے۔

ایف بی آر کو دو ماہ میں ہدف کے مطابق 1554 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کرنا تھا۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے اگست میں 54 ارب روپے کے ریفنڈز ادا کیے اور 796 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا جبکہ ٹیکس ہدف 898 ارب روپے تھا۔

ایف ای ڈی، انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس کی مد میں اگست میں 694.5 ارب ٹیکس اکٹھا کیا، کسٹمز ڈیوٹیز کی مد میں 95.5 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا تھا۔

جولائی میں ایف بی آر نے 664 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں